ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسکو میں شدید برف باری، نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا

snowfall

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ایک دن میں 15 انچ برف پڑ گئی ہے، 33 سال بعد اتنی شدید برف باری دیکھنے کو ملی ہے۔برف باری کی وجہ سے ماسکو پر برف کی سفید چادر تن گئی ہے جبکہ جگہ جگہ برف کے اونچے ٹیلے بن گئے ہیں۔

برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔روسی محکمہ موسمیات نے شام تک برف باری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں