ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلی کی تحلیل ہمارا آئینی حق، ادارے اپنی حدود میں رہیں، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

 زمان پارک میں وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

 وکلا نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔

 اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وکلا کو ٹاسک دیا کہ وہ ملک بھر میں رول آف لا کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں