ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پاکستان ؒ کا 146واں یوم پیدائش25دسمبرکو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

فیصل آباد :بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا146واںیوم پیدائش25دسمبرکو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

فیصل آبادسمیت  ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی، نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیراہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم فیصل  آباد کی جانب سے بھی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں