ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ قائداعظم کا اتحاد مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔

چوہدری پرویز الہی  کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس منعقدہوا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے فریضے کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے، ہمارا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے۔ کوئی بھی سازش پنجاب کے عوام کی خدمت سے ہمیں روک نہیں سکتی۔سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

 چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں25ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اسکولوں میں 25ہزار اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسف زئی نے ملاقات میں کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں