لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں جیسے ہی گورنر پنجاب جب وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کریں گے تو نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
رانا ثنا نے کہاکہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گورنر وفاقی حکومت کو گورنر راج کے لیے لکھ سکتا ہے،عمران خان کے حوالے سے جو آڈیو ویڈیو سب اصلی چاہیں تو فرانزک کروا لیں۔نواز شریف اپنی وطن واپسی کی تاریخ خود دیں گے ،ان کے استقبال کی تیاری کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اگر گورنر ہاؤس کے باہر ہنگامہ آرائی کی تو ان سے نمٹنے کا پورا بندوست کیا جا چکا ،گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن صرف ایک رسمی کارروائی جتنی جلدی ہو جائے بہتر ہے۔
رانا ثنا نے کہا آئین میں ایسی کوئی شک نہیں کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے احکامات کو تسلیم نہ کرے اور نہ ہی وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے سے روک سکتا ہے، چودھری پرویز الٰہی آئینی طور پر پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں رہے۔
