ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو دن لگیں یا ایک ہفتہ، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی، فواد چودھری

لاہور: رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے عدالت عالیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی بحالی اور گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ دو دن لگیں، ایک ہفتہ یا جتنا بھی وقت لگے، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی۔

عدالت عالیہ لاہور کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس بیان حلفی سے متفق نہیں جو عدالت میں دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کو 11 جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے  معاملے پر ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے  گورنر کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔ امید ہے چیف سیکرٹری بتائیں گے کہ انہیں نوٹی فکیشن جاری کرنے پر کس نے مجبور کیا اور کس نے جاری کروایا۔گورنر کے غیرآئینی اقدام کو عدالت نے مسترد کردیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، ہم نے بیان حلفی دیا کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی چاہیے ایک ہفتے یا دو دن میں ہوں، ہم بیان حلفی کے حق میں تھے، عدالت کے کہنے پر ہی دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں