ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں سیاسی انتشار شفاف الیکشن سے ہی ختم ہوگا، شبلی فراز

Political chaos

لاہور:  سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سیاسی انتشار صاف اور شفاف الیکشن سے ہی ختم ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے، یہ ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے، جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے اس سے ملک کمزور ہو رہا ہے، ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، دہشت گردی خیبرپختونخوا سے اسلام آباد تک پہنچ گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون چل رہا ہے، ایک گورنرمنتخب لوگوں کو برطرف کر رہا ہے، سیاسی انتشار صاف اور شفاف الیکشن سے ہی ختم ہوگا، قانون کو گھر کی لونڈی بنا لیا گیا ہے، آئین کی پاسداری تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹولے کو پتا ہے وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، نا اہل ٹولہ جس طرح حکومت چلا رہا ہے ان کو تو جوتے پڑنے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں