ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا انتقال کر گیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ببرک شاہ کے 4 سالہ بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ببرک شاہ نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کو فیس بک اکاؤنٹ پر دی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیٹے زاویار شاہ کی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ کیا کہ ان کے بیٹے اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔

اداکار ببرک شاہ نے لکھا کہ میرے تمام بیٹوں میں سے میرا یہ بیٹا سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائیں، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو۔

اس کے علاوہ انہوں نے بیٹے کیلئے دعا کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جارہا ہے کہ ببرک شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بیٹے کی موت پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں