ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

slogan

 نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر 5 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں بھوج پور کے گاوں چندی میں پیش آیا جہاں چند افراد کے ایک گروپ نے بیڈمنٹن مقابلے میں جیت کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف ریاست مخالف مقدمہ درج کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں موجود دو افراد نے فتح کے بعد ٹرافی تھامی ہوئی تھی اور کچھ افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ پولیس کا کہناتھاکہ ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں