ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق اورپنجاب میں کشیدگی حوس اقتدار کا نتیجہ ہے، لیاقت بلوچ

The tension

کراچی: نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق پارلیمانی لیڈرلیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وفاق وپنجاب میں کشیدگی حوس اقتدار کا نتیجہ ہے جس میں پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اتحادی اور مسلم لیگ ق برابر کے ذمہ دار ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کی حوس اقتدار کی وجہ سے آج ملک معاشی وسیاسی دلدل میں پھنسا ہوا ہے،مزیدنئے بحرانوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی وجمہوری قیادت قومی ڈایئلاگ اورانتخابی اصلاحات کیساتھ عام انتخابات کی طرف پیش قدمی کی جائے،ڈایئلاگ کا راستہ بند کیا گیا تو پھرحالات بندگلی کی طرف چلے جائیں گے اورپھرکسی کے ہاتھ کچھ نہیں لگے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی امیرمحمد حسین محنتی سے اہلیہ کی وفات پرتعزیت ودعائے مغفرت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے وران کیا۔ اس موقع پرمرکزی نائب امیراسداللہ بھٹو،صوبائی نائب قیم محمد مسلم،کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشدقریشی اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی اس موقع پرموجود تھے

نائب امیر جماعت کا کہنا تھا کہ امیرجماعت سراج الحق کی میزبانی میں جماعت اسلامی 28 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی، دینی سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین، نمائندگان کی راؤنڈ ٹیبل ٹاکس کا اہتمام کررہی ہے تاکہ باہمی تبادلہ خیال کے ذریعے ملک کو درپیش سیاسی، اقتصادی اور انتخابی بحرانوں کا سیاسی حل تلاش کیا جاسکے توقع ہے کہ بحرانوں کے حل کے لیے راؤنڈ ٹیبل ٹاکس نقطہ آغاز ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں