ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیین یونیورسٹی، قرآن ایکٹ ترمیمی بل منظور

Amendment Bill

لاہور: پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینﷺ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ خاتم النبیینﷺ، یونیورسٹی اور قرآن ایکٹ کا بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، متفقہ طور پر بل کی منظوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے بل کی منظوری سے مثبت اور اچھا پیغام گیا ہے، تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ایف اے تک ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے، اس ضمن میں صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں