ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: پولیس کی گاڑی پر بم حملہ، پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں بم حملے میں ایک پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی ٹھاکر نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بدخشاں کے مرکزی شہر فیض آباد میں ضلعی پولیس ڈائریکٹر کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔

حملے میں طالبان کے بدخشاں پولیس ڈائریکٹر مولوی حق ابو عمر اور دیگر 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی  ہو گئے ہیں۔

تاہم عینی شاہدوں کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں