ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: اناج راہداری کے ذریعے 15 ملین ٹن سے زائد اناج اُٹھایا جا چکا ہے

ترکیہ کے وزیر برائے رسل رسائل و انفراسٹرکچر ‘عادل قاراسماعیل اولو’ نے کہا ہے کہ اس وقت تک، براستہ بحیرہ اسود اناج راہداری ، اٹھائے گئے  بوجھ کی مقدار 15 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔

اناج راہداری کے ذریعے کی گئی رسل و رسائل  سے متعلق تحریری بیان میں قارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ یکم اگست سے 25 دسمبر تک اناج سے لدے کُل 585 بحری جہازوں نے یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور یوزہن بندرگاہوں سے خروج کیا۔ ان جہازوں کے ذریعے اٹھائے گئے وزن کی مقدار 15 ملین 80 ہزار ٹن سے تجاوز کر چُکی ہے۔ ان جہازوں کے ذریعے جو، گندم، سویا، سورج مکھی کا بھوسا، گندم  کا بھوسا، مٹر، سورج مکھی کے بیج، مختلف مراحل سے گزری ہوئی خوراک، چقندر، سورج مکھی کا تیل، بنولہ کے بیج، مکئی ا ور سویا کے تیل سمیت 13 مختلف اقسام  کے غذائی مادے اٹھائے گئے ہیں۔

قارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ یوکرین سے اناج اور غذائی مادے اٹھانے والے 585 بحری جہازوں میں سے 200 ترک پرچم بردار، نجی ملکیت  یا پھر کرائے کے جہاز تھے۔ اٹھائے گئے بوجھ کا 15 فیصد  ترکیہ، 12 فیصد افریقہ، 29 فیصد ایشیاء اور 44 فیصد یورپ پہنچایا گیا ہے۔ 29 لاکھ 91 ہزار 117 ٹن کے ساتھ سب سے زیادہ  اناج اسپین پہنچایا گیا ہے۔ اسپین کے بعد 22 لاکھ 47 ہزار 564 ٹن اناج کے ساتھ  ترکیہ دوسرے اور 21 لاکھ 62 ہزار 210 ٹن اناج کے ساتھ چین تیسرے نمبر پر رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں