ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ کی خودکشی؛ بی جے پی نے ’لو جہاد‘ کا نتیجہ قرار دیدیا

 ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ تونیشا شرما کی خود کشی کو ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی نے ’لوجہاد‘ کا نتیجہ قرار دے دیا۔

دو روز قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے سیٹ پر خود کشی کرنے والی اداکارہ تونیشا شرما کے دوست اورساتھی اداکار شیزان خان کو اداکارہ کی والدہ کے الزامات کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کے وزیر گریش مہاجن نے ایک بار پھر مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تونیشا شرما کی خود کشی کو ’ لو جہاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کے خلاف سخت قانون لائیں گے اور تونیشا شرما کے خاندان کو انصاف دلائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر پولیس پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ اس معاملے میں ’لو جہاد‘ کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: تونیشا شرما کی خودکشی، ساتھی اداکار شیزان خان گرفتار

 

دوسری جانب شیزان خان کی بہنوں شفق ناز اور فلک ناز کا  جو خود بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں سوشل میڈیا پر بیان سامنے آگیا۔ شیزان خان کی بہنوں نے میڈیا اور مداحوں سے مشکل وقت میں انہیں اور تونیشا کے خاندان کو تھوڑا وقت دینے کی اپیل کی ۔شیزان خان اور تونیشا شرما کا 15 روز قبل بریک اپ ہوا تھا۔ تونیشا شرما کے خاندان والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شیزان خان کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھیں جو خود کشی کا سبب بنا۔

شیزان خان نے پولیس کودئیے گئے بیان میں کہا کہ دونوں کا مختلف مذہب اور عمر کا فرق تعلق ٹوٹنے کی بڑی وجہ بنا۔ شیزان خان کو تحقیقات کے لیے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں