ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں رونالڈو کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا، ترک صدر

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈ کپ میں سیاسی پابندی کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ انہوں نے پرتگالی فٹبالر کا موازنہ لیونل میسی سے کیا تھا۔

 ترک صدر نے مشرقی صوبہ ایرزورم میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ فیفا کی انتظامیہ نے رونالڈو کو برباد کر دیا، بدقسمتی سے انہوں نے رونالڈو پر سیاسی پابندی عائد کر دی ہے۔

 رجب طیب اردوان نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ کر پچ پر بھیجنے سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی، رونالڈو وہ شخص ہے جو فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہے۔

 واضح رہے کہ 37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر بھی اس بینچ پر موجود تھے جب پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ کیا۔

 وسیع پیمانے پر خبرزیر گردش ہیں کہ رونالڈو نے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی نیلامی کے بعد فلسطینیوں کو 1.5 ملین یورو عطیہ کیے تھے جبکہ 2019 میں فٹبالر کی نمائندگی کرنے والی اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں