ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ، پی ٹی آئی اوراسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات طے پاگئی

meeting

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی اور سپیکر راجہ پرویز اشرف کی ملاقات طے پاگئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پرا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے درمیان رابطہ ہوا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر گفتگو ہوئی اور اس دوران پی ٹی آئی وفد اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات طے پا گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں عامر ڈوگر، اسدعمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور اسد قیصر شامل ہیں،ا سپیکر سے ملاقات میں پی ٹی آئی وفد استعفوں کی تصدیق کی حکمت عملی طے کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں