ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 رمیز راجا کا دور ون مین شو رہا، ہر بندہ دکھی دکھائی دیا،عاقب جاوید

 رمیز راجا کا دور ون مین شو رہا، ہر بندہ دکھی دکھائی دیا،عاقب جاوید

لاہور:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز، تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا حکومت کی تبدیلی سے بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہوتا ہے، عمران خان کی حکومت کے بعد رمیز راجہ کو خود ہی چلے جانا چاہیے تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا رمیز راجا کے دور میں ہر بندہ دکھی دکھائی دیا، بورڈ ملازمین، فرنچائز مالکان سمیت ان کے ساتھی کھلاڑی بھی دکھی دکھائی دیے۔

انہوں نے کہا کہ 6ٹیموں کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ 200کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی تھی، رمیز راجا کا رویہ ون مین شو رہا ہے جسے وہ خود بھی تسلیم کرتے رہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ نجم سیٹھی ڈپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنا چاہتے ہیں جس سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا، رمیز راجا کے پاس کام کرنے کا موقع تھا اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں