ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں مقیم ایرانی باشندے نے ایران کے واقعات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے خود کشی کرلی

ایران میں ایک نوجوان خاتون  کی حراست  کے دوراان ہونے والی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ہنگامے مختلف شہروں میں جاری ہیں تو  اسی دوران  فرانس میں مقیم  اینای باشندے محمد مرادی  نے  دنیا کی   توجہ اس واقعے کی جانب  مبذول کروانے کے لیے  لیون شہر میں دریائے روہن  میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے سے پہلے، مرادی کی  کا ایک ویڈیو پیغام منظر  عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "جب آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہوں گے تو میں اس وقت تک  مر چکا ہوں گا۔  میں عوام  کے مسائل پر خاموش تماشائی نہیں  بننا چاہتا تھا ۔ میں نے ذلت میں زندگی گزارنے سے موت کو ترجیح دی ہے۔ "

فرانسیسی میڈیا کے مطابق 38 سالہ مرادی نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات 18 بجے کے قریب راہگیروں کی مداخلت کے باوجود دریائے روہن میں چھلانگ لگا دی جسے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے دریا میں ایک درخت سے جڑے ہوئے پایا تھا۔

22ایران کے شہر تہران میں  13  ستمبر  کو اخلاق پولیس نے  ہیڈ اسکارف نہ پہننے  پر  حراست میں لی جانے  والی 22 سالہ مہسا ایمانی جیل میں بیمار پڑ گئی تھی  جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ 16 ستمبر کو ہسپتال ہی میں انتقال کرگئی  جس پر ایران بھر میں مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا   جو   حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل  ہوگیا  اور سینکڑوں افراد  ان ہنگاموں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزارہا افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں