ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان اور گوادر کے لوگوں کو دیوار سے لگانا خطرناک ہے، سراج الحق

became a tyrant

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے، ہر دور میں حکمرانوں نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا،عوام معیشت سود، کرپشن اور قرضوں کے بدترین دباؤ میں ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں کی نا اہلی اور شاہ خرچیاں عروج پر ہیں، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، صرف جماعت اسلامی ہی پاکستان کو قرآن و سنت کے نظام کی طاقت سے موجودہ بحرانوں اور مسائل سے نکال سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  وفاقی و صوبائی حکومتیں مردہ لاشیں بن چکیں اور یہ لوگ عوام پر بوجھ ہیں، حکمران پروٹوکول، مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، عوام کے لیے معاشی، سیاسی اور اخلاقی تباہی کے یہی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  بلوچستان اور گوادر کے لوگوں کو دیوار سے لگانا، ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے، دو ماہ سے گوادر کے عوام نے اپنے جائز مطالبات کے لیے دھرنا دیا، لیکن صوبائی و مرکزی حکومت نے مسائل حل کرنے کی بجائے مظاہرین پر پولیس کریک ڈاؤن کیا، لوگوں کو گرفتار کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا، جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں