ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: چاوش اولو۔ کولونا ملاقات، پیرس میں پُر تشدد واقعات پر بات چیت

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے فرانس کی وزیر برائے امورِ یورپ اور  وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو۔ کولونا مذاکرات میں 23 دسمبر کو پیرس میں ایک فرانسیسی شہری کے حملے کے بعد شروع ہونے والے پُر تشدد واقعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ان پُر تشدد واقعات کے ساتھ فرانس نے دہشت گرد تنظیم کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ حملے کو بہانہ بنا کر دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کا ترکیہ کے خلاف سیاہ  پروپیگنڈہ شروع کروانا اور فرانسیسی سیاست دانوں کا دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ  کے پوسٹروں کے ساتھ تنظیم کے حامیوں کا ساتھ دینا ناقابل قبول ہے۔ ان پروپیگنڈہ کاروائیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں