ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنیوالے پارٹی ارکان کے نام مانگ لیے

the sake

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے نام مانگ لیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کوعمران خان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کر کے تین روز میں نام عمران خان کو پیش کرے گی۔

عمران خان نے تمام پارٹی ارکان کو فوری طور پر سرکاری قیام گاہیں چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا۔عمران خان نے ہدایت کی کہ ارکان قومی اسمبلی ایک ہفتے کے اندرسرکاری رہائش گاہیں چھوڑیں، سرکاری مراعات لینے والے ارکان کےخلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی ہوگی۔

کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر مذاکرات کے لیے پارٹی کے مزید 4 ارکان کو شامل کریں گے، کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کرے گی۔اسد قیصر 3 روز میں عمران خان کواسپیکر سے رابطہ کرنے والوں کے نام پیش کریں گے۔ اسد قیصر نے اس سے قبل عمران خان کو اسپیکر راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں