ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی نے لاہور میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویز الہیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔ اللہ تعالی نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے۔ پاکستان میں پہلی بار خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی لاہور میں بنانے جارہے ہیں، پنجاب اسمبلی نے بھی یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی سیرت النبیﷺ  پر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں