ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراض اٹھا دیا۔صدر مملکت نے دستخط کیے بغیر بل حکومت کو واپس بھیج دیا۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق بی ون کے تحت ترمیمی بل واپس کیا۔

 صدر کا کہنا ہے کہ بل کے منظور کرنے سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکے۔عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات سے انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی۔

بل منظور ہونے سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی۔ جو جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں