ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،2 فلسطینی ہلاک 8 زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جینین میں دو فلسطینوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا ۔

فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وافا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں واقع کفر دان نامی دیہات میں  بربریت کا مظاہرہ کیا اور چھاپے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مغربی کنارے کے فلسطینی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ محمد ثمر حوشیہ اور 17 سالہ فواد محمود احمد عابد کے نام سے ہوئی ہے۔

 خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی بد ترین سطح دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال مغربی کنارے میں 150 فلسطینی شہید کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں