ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حلقہ بندیاں تبدیل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی 

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کیکنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 15جنوری سے پہلے کراچی، حیدر آباد کی از سر نو حلقہ بندیاں کی جائیں، حلقہ بندیاں تبدیل نہ ہوئیں تو حکومت سے علیحدہ ہو سکتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں خبر موصول ہوئی کہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہو رہے ہیں، ایم کیو ایم 15 جنوری تو کیا 10 جنوری کو بھی انتخابات کیلئے تیار ہے، بلدیاتی انتخابات سے متعلق اتحادی حکومت سے بات چیت ہوتی رہی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں مختلف ایشوز پرمعاہدہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی معاہدے پر 100فیصد اتفاق ہے، معاہدے کے مطابق حلقہ بندیاں غیر آئینی طریقے سے ہوئیں، پیپلز پارٹی نے بھی اتفاق کیا، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے15جنوری سے پہلے نئی حلقہ بندیاں کرے، عدالت نے حکم دیا کہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں، 15 جنوری سے پہلے مسئلہ حل ہوتا نظر نہ آیا تو عوامی رائے ہموار کرنے کیلئے مجبور ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں