ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی

 اسلام آ باد؛تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔

 الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت نشست پر پولنگ رواں ماہ 25 تاریخ کو ہوگی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک حاصل کیے جائیں گے، اور اسکروٹنی 12 جنوری جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 25 جنوری صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں