ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا

Federal Cabinet

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کے روز طلب کرلیا ہے۔ جس کا 4 نکاتی ایجنڈا بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی  صورتحال، امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اور وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا مرتب کرلیا گیا ہے۔  منگل کو ہونے والے اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ ریگولیٹری قواعد پربورڈ آف انویسٹمنٹ بریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہوگی اور وفاقی کابینہ ہارڈ شپ کیٹیگری کے حوالے سے ایک دوا کی منظوری بھی دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی، 54 ادویات کی قیمتوں کے تعین اور ارکان پارلیمنٹ کی 2020 کی ٹیکس ڈائریکٹری کی بھی منظوری دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں