ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کی اڑان جاری، روپیہ مزید تنزلی کا شکار

  کراچی: سال 2023 میں عالمی معیشت کا ایک تہائی حصہ کساد بازاری کے باعث کے منگل کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں زرمبادلہ بحران برقرار رہنے اور سال 2023 میں عالمی معیشت کا ایک تہائی حصہ کساد بازاری کا شکار ہونے سے متعلق آئی ایم ایف کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث کے آج بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 236 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 227 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 226.93روپے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 236 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں