ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2022 میں ترکیہ نے 85 ممالک کو 145 ملین ڈالر کے پھول برآمد کئے

ترکیہ کے آرائشی پھولوں، پودوں اور  متعلقہ اشیاء کے سیکٹر  نے گذشتہ سال میں 85 ممالک کو تقریباً 145 ملین ڈالر  مالیت کی برآمدات کی ہیں۔

اپنے طبعیاتی  ماحول سے مخصوص 3 ہزار 500 سے زائد پودوں اور بوٹیوں کے ساتھ ترکیہ  ہر سال وسیع پیمانے پر پھولوں کی شاخوں، باغیچوں اور گھروں کے اندر  لگائے جا سکنے والے آرائشی پودوں،  پودوں کی پنیریوں، گلدستوں اور کائی کی اقسام کو بیرونی ممالک کے ہاتھ فروخت کر رہا ہے۔

ترکیہ کے فلاور سیکٹر نے، گرین ہاوسوں اور چراگاہوں میں پیدا کی جانے والی، ان آرائشی پھولوں اور  جڑی بوٹیوں  کے برآمداتی سیزن کو 12 مہینوں تک پھیلا دیا ہے ۔ سیکٹر ،یورپی ممالک سمیت، 85 ممالک کے ہاتھ اپنی مصنوعات بیچ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں