ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف  دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہرکررکھے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے اورحتمی کارروائی تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں