ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

ریاض:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سر کاری دورے پر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات،اور خطے کے استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر 4 جنوری سے 10جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یوای اے)کے سرکاری دورے پر ہیں۔اجلاس کے آغاز پر سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

دوسری جانب اپنے ایک ٹویٹ میں شہزادہ خالد سلمان نے پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ انہیں پاکستان کے آرمی چیف سے مل کر خوشی ہوئی ہے، ہم نے اپنے برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا ، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیااور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں