ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران:پاسبان انقلاب کا ایک کمانڈر مسلح حملے میں مارا گیا

ایرانی دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب ایران کا ایک کمانڈر اپنی رہائش گاہ پر مسلح حملے میں مارا گیا ۔

 ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کےمطابق،پاسبان انقلاب  کی تہران میں واقع شاخ تہران محمد رسول اللہ میں مامور کمانڈر قاسم  فتح اللہ مسلح حملے میں  ہلاک ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ مرحوم کمانڈر کے جسم میں چار گولیاں پیوست ہو گئیں جو کہ بیک  وقت پاسبان انقلاب کی ملیشیا فورس میں بھی فائز تھا جبکہ حکام اس واقعے کو دہشتگردی قرار دے رہے ہیں۔

 تہران پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں