ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے، جب کہ ان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

حکومت کی طرف سے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی، عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لئے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ نومبر کے واقعے کے بعد عمران خان سیاسی امور چلا رہے ہیں مگر وہ عدالت میں پیشن نہیں ہوتے، لہٰذا عمران خان کو عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے سوا عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، اس لئے عمران خان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کی جائے۔

عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کی عدالت میں حاضری کے استثنا کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کا فیصلہ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں