ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورے کے دورانسعودی ولی شہزادہ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی کی ہے۔ سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔  اس موقع پر ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھولے گئے تھے، جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں