جنیوا: اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کااور عالمی بینک نے 2ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے امداد کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس کا دن بھر جاری رہنے والا مکمل سیشن عالمی برادری کی فراخدلی کے ساتھ ختم ہوگیا۔
USAID $100 million, France $345 million, total $8.57 billion, in line with collaborative vision of coalition of willing.
The second plenary session will commence shortly. #ResilientPakistan— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے 93 ملین ڈالر، جرمنی نے 88 ملین ڈالر، چین نے 100 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر، عالمی بینک نے دو ارب ڈالر، ایشین ڈیوپلمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے 1.5 ارب ڈالر، جاپان نے 77 ملین ڈالر، یو ایس ایڈ نے 100 ملین ڈالر، فرانس نے 345 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا، مجموعی طور پر امداد کی یہ رقم 8 ارب 57 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر جنیوا میں ہیں جہاں فرانس کی جانب سے پہلے ہی ایک کروڑ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
