ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق برازیلین صدر جیئر بولسونارو اسپتال میں داخل

برازیلیا:برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو طبیعت خراب ہونے پر امریکی ریاست فلوریڈا کیاسپتال میں داخل کردیا گیا،

برازیلین میڈیا کے مطابق سابق برازیلین صدر بولسونارو گذشتہ ماہ سے امریکا میں ہیں، سابق صدر کو پیٹ میں تکلیف کے باعث امریکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں سابق صدر کے معالج ڈاکٹر انتونیو لوئز مکیڈو کا کہنا تھا کہ بولسونارو آنتوں کی تکلیف میں مبتلا  ہیں، تاہم ان کا طبی مسئلہ زیادہ سیریئس نوعیت کا نہیں ہے۔

سابق صدر بولسونارو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کنڈیشن زیادہ خراب نہیں ہے تاہم پیٹ کی  تکلیف کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں