ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے اور Sabre کے مابین تجدیدی معاہدوں پر دستخط  

پی آئی اے اور Sabre کے مابین تجدیدی معاہدوں پر دستخط  

کراچی:پی آئی اے نے اپنی انوینٹری کو عالمی سطح پر تقسیم کرنے کے لیے Sabre کے ساتھ دو نہایت کلیدی معاہدوں کی تجدید کی ہے ۔

ان معاہدوں میںپاکستان میں موجود ٹریول ایجنٹس کو ترقی کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔ SABREایک معروف سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی فراہم کنندہ ہے جو عالمی ٹریول

انڈسٹری کو تقویت فراہم کرتا ہے۔SABRE اور پی آئی اے پاکستان میں 2004 سے کامیاب GDS جوائنٹ وینچر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

دونوں کمپنیوں نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی اسٹریٹجک مشترکہ شراکت داری کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ان معاہدوں کی تجدید کے بعد پی آئی اےSabre کے وسیع عالمی نیٹ ورک کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت جاری رکھے گا۔ Sabre  پاکستان بھر کے ٹریول ایجنٹس کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سالوشنز،پوائنٹ آف سیل استعمال کرتے ہوئے اپنے مواد کو بہتر انداز میں مارکیٹ کرنے اور فروخت کرنے کے قابل بناتا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات نے بتایا کہ ”ہمیں ان دو معاہدوں کی تجدید کے ساتھ Sabre کے ساتھ اپنے تعلقات کی توثیق کاری اور استحکام پر بے حد خوشی ہے ہم دونوں مل کر نہ صرف پی آئی اے کی آمدنی کو بڑھانے کے اپنے پلانز کے سلسلے میں آگے بڑھ سکتے ہیں، بلکہ پاکستان کے وسیع تر ٹریول ایکو سسٹم کی ترقی میں سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔

پی آئی اے پاکستان بھر میں اور پورے ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں مختلف مقامات کے حامل ایک وسیع نیٹ ورک کو خدمات فراہم کرتا ہے اور اس نیٹ ورک میں مزید وسعت کیلئے پرجوش ہیں۔

بریٹ تھورسٹڈ (Brett Thorstad)، نائب صدر، Sabre ٹریول سالوشنز، ایجنسی سیلز برائے ایشیا پیسیفک کا کہنا ہے کہ ”ہم پی آئی اے کے ساتھ اپنی شراکت داری کی بے حد قدر کرتے ہیں، اور ان کثیر سالہ تجدیدی منصوبوں کے ساتھ اس اہم رشتے کو مضبوط بنانے پر ہمیں بہت خوشی اور فخر ہے۔

چونکہ ٹریول انڈسٹری کی بحالی تیزی کے ساتھ جاری ہے یہ از حد ضروری ہے کہ پاکستان میں موجود ٹریول ایجنسی کی کمیونٹی Sabre کے جدید عالمی سالوشنز اور سروسز کے سلسلہ تک رسائی حاصل کر سکے”۔ ”ہم پاکستانی مارکیٹ کی ترقی کی رفتار اور Sabre، پی آئی اے اور اس جوائنٹ وینچر کے مستقبل کے امکانات کے بارے میں پرامید و پرجوش ہیں۔

”راکیش نارائن (Rakesh Narayanan)، نائب صدر، ریجنل جنرل منیجر، برائے ایشیا پیسفک، ٹریول سالوشنز، ایئر لائن سیلز کا کہنا ہے کہ”ایئر لائنز اس مر پر پہلے کی نسبت کہیں زیادہ زور دے رہی ہیں کہ کس طرح سے صحیح کرایوں اور پیشکشوں کو تیار کرتی ہیں،”۔

”لیکن اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ ایئر لائنز کے پاس ایک صحیح وقت پر صحیح سفری فروخت کنندگان اور مسافروں کے سامنے ان پیشکشوں کو لانے کی صلاحیت موجود ہو۔

پی آئی اے کے ساتھ ہمارے گلوبل ڈسٹری بیوشن سسٹم (GDS) کے معاہدے میں توسیع کا مطلب ہے کہ ایئر لائن Sabre کے وسیع اور موثر عالمی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائے گی، جبکہ Sabre کے ٹریول سیلرز کے نیٹ ورک کو پی آئی اے کے ملکی اور بین الاقوامی مواد کے مکمل سلسلہ تک رسائی حاصل رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں