ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے درمیان سسٹر پروونس معاہدے پر دستخط

 سیکرامینٹو:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے دارالخلافہ سیکرامینٹو میں پاکستان کے صوبے پنجاب اور کیلی فورنیا کی حکومتوں کے درمیان سسٹرپروونس معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

معاہدے پر کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی کے سپیکر اینتھونی رینڈن جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد فریقین کے درمیان باہمی مفید تعلقات کا قیام اور شہریوں کے درمیان کاروبار، معیشت، تعلیم، ماحولیات اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے بعد پاکستانی وفد کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے چانسلر گیری مے سے ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں