ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پی ایس ایل میچز کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے پر بھی غور کیا جارہا ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے میچز صرف کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے پر غور شروع کردیا ہے، ملتان اور راولپنڈی کو پی ایس ایل میچز کی میزبانی نہ ملنے کا امکان ہے،پاکستان سپر لیگ 8کیلئے اس سے قبل 4وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کا اعلان ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاجسٹک مسائل، موسم کی صورتحال کے باعث وینیوز محدود کرنے پر غور کیا جارہا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 8کی افتتاحی تقریب بھی ملتان کے بجائے کراچی میں ہوگی، حتمی فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی اور پی ایس ایل منتظمین کی میٹنگ میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں