ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رونی او سلیوان کازو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ناک آﺅٹ

لندن:سات بار کے چیمپئن رونی او سلیوان کازو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ناک آﺅٹ ہو گئے، انہیں مارک ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی،

رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے 1992میں اپنا پروفیشنل کیریئر شروع کیا اور دونوں کی عمریں 47سال ہیں، لیکن یہ ولیمز ہی تھے جنہوں نے سنوکر کے عالمی نمبر ایک اور کھیل پر راج کرنے والے عالمی چیمپئن رونی کو ناک آﺅٹ کر دیا۔

مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مارک ولیمز کا کہنا تھا کہ پہلے تین فریموں میں میرے پاس کوئی شارٹ نہیں تھا تاہم مجھے لگا لوگ چاہتے ہیں کہ میں آخر تک کھیل کرمقابلہ جیت جاں، یہ میرے لئے ناقابل یقین ہے،ایونٹ کے شیڈول کے مطابق ہفتہ کو(آج) سیمی فائنل میں ولیمز کا مقابلہ جیک لیسووسکی سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں