فیصل آباد :خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال15جنوری بمطابق 22جمادی الثانی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں جلسوں،سیمینارزاور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام،خطیب حضرات،مشائخ عظام اور مقررین خطاب کرتے ہوئے خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کریں گے۔
حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی آپ ؓ نے 22جمادی الثانی کو وفات پائی آپ کو حضور نبی کریم کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔
