ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے ترکیہ کو ایف۔16 فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے ترکیہ  کو F-16 طیاروں کی فروخت سے متعلق اپنا فیصلہ ابتدائی تحقیقات کے لیے کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ترکیہ کو نئے F-16 طیاروں کی فروخت اور موجودہ F-16 کی جدید کٹس کے بارے میں اپنے فیصلے سے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی متعلقہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور سینئر اراکین کو ابتدائی جائزہ کے لیے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   توقع  ہے کہ امریکی دفترِ خارجہ  کی جانب سے  متعلقہ قرار داد کو کانگرس  کے سامنے پیش کرنے کے  بارے میں آئندہ  ہفتے   سرکاری اعلان کر دیا جائیگا۔

امریکہ میں  عسکری  فروخت  کی منظوری  کے  لیے  کانگرس  کو نیٹو کےرکن ممالک کو 15 دن جبکہ نیٹو کے علاوہ کے ممالک کو  30 دنوں کے اندر کوئی  اعتراض پیش نہیں کرنا چاہیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں