ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیوالیہ نکلنے والا سری لنکا اپنی فوجوں کی تعداد میں کمی لا رہا ہے

سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 تک اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کر کے دفاعی اخراجات میں کمی کرے گا کیونکہ اسے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

ایک تحریری بیان میں نائب وزیر دفاع پریمتھا بندرا تھیناکون نے کہا کہ وہ 2024 تک فوجیوں کی موجودہ تعداد 200,000   سے کم کر کے 135,000 کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بنیادی ہدف 2030 تک تکنیکی اور حکمت عملی کے لحاظ سے ایک مضبوط اور متوازن دفاعی  قوت  بنانا ہے۔

 سری لنکا کا  مجموعی غیر ملکی قرض 51 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے تو   گزشتہ سال واجب الادا ہونے والے تقریباً 7 ارب ڈالر کے قرض  کی وجہ پر ملک ڈیفالٹ میں چلا گیا تھا۔

اپنی تاریخ کے   بد ترین  معاشی بحران سے دو چار سری لنکا  نے  آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں  2٫9 ارب ڈالر کے قرضے کا معاہدہ طے کیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں