ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

 نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے، جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔

خبر کے مطابق،اے ٹی آر 72 قسم کا مسافر طیارہ آج وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔

یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں 68 مسافر اور 4 عملے کے افراد سوار تھے، تاہم حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں اسکا علم نہیں۔

حادثے کے مقام سے چند لاشیں ملی ہیں اور ابھی امدادی آپریشن جاری ہے۔

نیپالی وزیراعظم پشپا کمل داہال نے حادثے کے فوری بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

جہاز کے گرنے کے بعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں