ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے،کامران بنگش

پشاور:وزیرِ ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے۔

جاری بیان میں کامران بنگش نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کا حصہ نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کا مقصد قبائلی اضلاع میں ترقی کرنا اور قبائلی علاقوں میں اسمبلی انتخابات کروانا اصل مقصد تھا۔کامران بنگش نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں پہلی بار قبائلی اضلاع سے ممبر اسمبلی بنے، وفاق نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جہاں 10 سالہ ترقیاتی فنڈ کو ایک کمیٹی کے سپرد کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات قبائلی اضلاع کو اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہیں۔

کامران بنگش نے کہا کہ گورنر اور ایک بیوروکریٹ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، گورنر کو ایک بیوروکریٹ کی سرپرستی میں رکھنا مذاق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے اس نوٹیفکیشن کو ہر جگہ پر چینلج کیا جائے گا، ہم اس کمیٹی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔کامران بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے باسیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، قبائلی اضلاع کو اس طرح ایک کمیٹی اور بیوروکریٹ کے سپرد کرنا ان کی توہین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں