ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت، مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید، متعدد زخمی

جنین:فلسطینی علاقوں بالخصوص مغربی کنارے میں جہاں تقریبا ایک سال سے تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے میں اسرائیلی فوج نے ایک تازہ کارروائی میں مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 

اسرائیلی فوج کی منظم چھاپہ مار کارروائی میں رواں سال کے پہلے دو ہفتوں میں اب تک13 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جب کہ کل ہفتے کی صبح  اسی علاقے میں مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ایک مختصر بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی مغربی کنارے میں واقع اس چھوٹے سے قصبے کے قریب “انسداد دہشت گردی” آپریشن کیا جس کے دوران مشتبہ افراد نے ایک موبائل گاڑی سے(اسرائیلی)فوجیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں”۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کا جواب دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت 24سالہ عزالدین بسام حمامرہ اور 23سالہ امجد عدنان خلیلیہ کے نام سے کی گئی ہے۔دوسری جانب وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تیسرے فلسطینی یزن سامر الجبعری کی شہادت بھی تصدیق کی۔ اسے چند روز قبل اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں اداروں نے بتایا کہ یزن الجعبری 2جنوری کو جنین کے قریب کفر دان گاں میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران زخمی ہوا تھا۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ہفتے کے روز فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے بعد 1967سے اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 13ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں