ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: وزیر دفاع آقار نے ترکیہ قونصل خانے میں بریفنگ لی

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار، برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس کی سرکاری دعوت پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

لندن میں ملاقاتوں اور مذاکرات کے دائرہ کار میں حلوصی آقار سب سے پہلے لندن میں ترکیہ کے قونصل خانے پہنچے اور ترکیہ کے سفیر امید یالچن سے بریفنگ لی۔

اپنی مذاکراتی  مصروفیات کے دوران   آقار سب سے پہلے اپنے برطانوی ہم منصب والس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دونوں وزراء دو طرفہ ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات کی بھی صدارت کریں گے۔

مذاکرات میں دوطرفہ و علاقائی موضوعات اور دفاعی صنعت میں باہمی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں