ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال طیارہ حادثہ، خاتون پائلٹ کے شوہر کی بھی 16سال قبل اسی ائیر لائن میں ہلاکت ہوئی

کھٹمنڈو: نیپال میں تباہ ہونے والے یٹی ائیرلائنز کے طیارے کی معاون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا کے شوہر جو کہ پائلٹ تھے 16سال قبل 2006 میں اسی ائیر لائن کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ائیر لائن کمپنی کے ترجمان سودرشن برٹولا نے تصدیق کی کہ خاتون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا نے 16سال قبل اپنے شوہر پائلٹ دیپک پوکھرل کی فضائی حادثے میں موت کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم سے جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کی تھی، انجوکھا نے 2010میں یٹی ائیرلائنز میں شمولیت اختیار کی۔

اتوار کے روز تباہ ہونے والے طیارے میں انجو  بطور معاون پائلٹ موجود تھیں اور ان کے انسٹرکٹر ان کے ہمراہ تھے،انجو کی موت پر ان کے خاندان کے ایک افراد نے بتایا کہ انجو بہت ہی ہمت اور حوصلے والی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی شوہر کی وفات کے بعد ان کے خواب پورے کرنے کا عزم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے 72مسافروں میں سے اب تک 68افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ خاتون پائلٹ کی لاش اب تک نہیں مل سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں