ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست

establishment

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نااہلی کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جس کے تحت چیف جسٹس عامر فاروق کل جمعرات کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف پٹیشن میں فل بنچ بنایا ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا اور پارٹی صدارت سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ دونوں درخواستوں سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا ، اس عدالت میں صرف 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں فل بنچ بننے کے بعد اس عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں