ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر مستعفی ہو گئے

یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی اریستووچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ بیان میں اولیکسی نے کہا ہے کہ ” میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میں مثالی مہذب روّیہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ جب کوئی بنیادی غلطی کی جائے تو ضروری ہے کہ استعفیٰ دے دیا جائے”۔

انہوں نے دنیپرو کے اور یوکرین کے عوام سے بھی معذرت کی ہے۔

واضح رہے کہ 14 جنوری کو دنیپرو  میں ایک 9 منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل گرا تھا۔ حملے میں 40 سے زیادہ شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ یوکرین نے جاری کردہ اعلان میں روس کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن روس نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔

یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی اریستووچ نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں موضوع سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ ” ممکن ہے کہ دنیپرو کی رہائشی عمارت پر میزائل یوکرین فضائی دفاعی نظام  کی اپنی غلطی سے گرا ہو”۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف  نے بھی اریستووچ کے بیان کی مثال دی اور حملے کے روسی فوج کی طرف سے کئے جانے سے متعلق دعووں کی تردید کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں